Haqeeqat e Hajj

Haqeeqat e Hajj

  • 01 February, 2025
  • TDF Online

حقیقت ِ حج

حج اسلام کا پانچواں رکن ہے۔ ہر صاحب ِ حیثیت عاق و بالغ مسلمان پر زندگی میں ایک مرتبہ بیت اللہ کی زیارت کرنا فرض ہے۔’’حقیقت ِ حج‘‘ سلسلہ سروری قادری کے موجودہ شیخ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیف ِ مبارکہ ہے جس میں آپ مدظلہ الاقدس نے نہ صرف حج کی فرضیت کے ظاہری پہلوؤں بلکہ حقیقت ِ حج یعنی حج کے باطنی پہلوؤں کو بھی نہایت ہی خوبصورت انداز میں بیان فرمایا ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اس کتاب میں حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ کا  ایک خوبصورت واقعہ بھی تحریر فرمایا ہے کہ جب ایک شخص نے  آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر بتایا کہ وہ حج کر کے آیا ہے اور آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اس سے چند سوال پوچھے جس کے جواب نہ دینے پر آپ رحمتہ اللہ علیہ نے  اس شخص سے فرمایا کہ تو نے حج کو اس کی مکمل شرائط کے ساتھ ادا نہیں کیا اس لیے تیرا حج نہیں ہوا۔ وہ چند سوال حج کے باطنی ارکان سے متعلق تھے جو کہ حج کے ظاہری ارکان کے ساتھ  منسلک تھے جیسا کہ آپؒ نے سوال کیا کہ جب تو نے طوافِ کعبہ کیا تو کیا اپنی آنکھوں سے جمالِ حق کا دیدار کیا؟اسی طرح حج کے دیگر ارکان یعنی احرام باندھنا، میدانِ عرفات میں قیام کرنا، مزدلفہ میں شب بسری کرنا، صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا، مقامِ نحر میں قربانی کرنا، رمی جمرات یعنی  شیطان کو کنکریاں مارنا وغیرہ ان سب کے پیچھے ایک باطنی امر اور حکمت بھی پوشیدہ ہے۔ ان تمام باطنی حکمتوں کو بھی اس کتاب میں بہت ہی پیارے انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ حج پر جانے سے قبل اگر ان باطنی حکمتوں کے متعلق آگاہی حاصل نہ کی تو یقیناً حج پر جانے والا سفر کی صعوبتوں  کے سوا کچھ نہ پائے گا۔ حج پر جانے سے قبل اس کتاب کا مطالعہ ناگزیر ہے۔

 

Share:
Older Post