Abyat e Bahoo Kamil

Abyat e Bahoo Kamil

  • 13 February, 2025
  • TDF Online

ابیاتِ باھُوؒ کامل

سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ برصغر پاک و ہند کے مشہور صوفی بزرگ اور شاعر ہیں۔ آپ نے طالبانِ مولیٰ کی راہنمائی کے لیے ایک سوچالیس کتب تصنیف فرمائیں جو فارسی زبان میں ہیں جبکہ ایک شعری مجموعہ پنجابی زبان میں ہے جو ابیاتِ باھُوؒ کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اولیا کا کلام الہامی ہوتی ہے جس میں ایک عجب لذت اور چاشنی ہوتی ہے جو پڑھنے والے پر سرور کی ایک کیفیت طاری کر دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ابیات تمام علمی و ادبی حلقوں، تمام سلاسل کی خانقاہوں، محافل اور مزارات پر پڑھے اور سنے جاتے ہیں۔

تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم فہم لوگوں نے جو حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات اور افکار سے ناآشنا تھے، اپنی طرف سے ابیات کے متن میں تبدیلیاں کر دیں جبکہ کچھ لوگوں نے خود سے چند ایسے ابیات تحریر کر کے اس مجموعہ میں شامل کر دیئے جو حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کے الٹ تھے۔یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں ابیاتِ باھُو پر سینکڑوں کتب دستیاب ہونے کے باوجود ایک بھی کتاب ایسی نہ تھی جسے مستند قرار دیا جاتا۔ ابیاتِ باھُو کی اہمیت کے پیش ِنظر سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے سترہ سال کی طویل اور کامل تحقیق کے بعد تمام 201 ابیاتِ باھُو کے متن کو درست کیا، خود سے شامل کردہ ابیات کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں اصل مجموعہ سے الگ کیا  اور اسے ابیاتِ باھُوؒ کامل کے نام سے شائع کیا۔ اس کتاب کی اہم ترین خصوصیت یہ ہے کہ اس کے آغاز میں حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی مختصر سوانح حیات تحریر کی گئی ہے اور آپ کی  تعلیمات کا مختلف موضوعات کے تحت ایک جامع تعارف بھی پیش کیا گیا ہے جس کی بدولت نہ صرف ابیات کو سمجھنا آسان ہو گیا ہے بلکہ حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات اور افکار سے بھی آگاہی حاصل ہوتی ہے۔اس کے علاوہ تمام ابیات میں موجود مشکل الفاظ کی لغت اور اس کے نیچے جامع شرح تحریر کی گئی ہے تاکہ ابیات کو سمجھنا آسان جائے۔ کتاب’’ابیاتِ باھُو کامل ‘‘مستند ترین کتاب ہے جسے علمی و ادبی حلقے میں بے پناہ مقبولیت اور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

 

Share:
Older Post