Your cart is empty now.
سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو نے ایک سو چالیس کتب تصنیف فرمائیں جن میں سے اب تک بتیس کے قریب دستیاب ہوئی ہیں۔ ان میں اکتیس فارسی زبان میں ہیں جن میں تیس نثر میں اور ایک فارسی غزلیات پر مشتمل دیوانِ باھو ہے۔ پنجابی شاعری میں آپ ہی کا ایک سی حرفی دیوان ملتا ہے جو ابیات باھو کے نام سے مشہور اور معروف ہے۔ یہ کہنا بےجا نہ ہوگا کہ آپ نے فارسی کتب میں بیان کردہ تمام تعلیمات کو ابیات میں سمو دیا ہے اور ابیات باھو پنجابی سرائیکی زبان میں آپ کی تمام تعلیمات کا لب لباب ہیں۔