Your cart is empty now.
نفس اللہ تعالیٰ اور بندے کے درمیان حجاب ہے ۔ اگر یہ حجاب درمیان سے ہٹ جائے تو اللہ تعالی اور بندے کے درمیان کوئی پردہ نہیں رہتا اور اس حجاب کو نفس کے ناسور یا ”روحانی امراض کہا جاتا ہے۔ ان روحانی امراض یا نفس کے ناسوروں میں جھوٹ، چغلی، غیبت، حسد، تکبر، ریا کاری خود پسندی، کینہ، بغض اور شہوات جیسا کہ شہوت معدہ، شہوت جماع ، شہوت عز و شہرت وغیرہ شامل ہیں جن سے نجات حاصل کرنا بہت ضروری ہے
۔ زیر نظر کتاب سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیف مبارکہ ہے جس میں انہوں نے ان روحانی امراض و شہوات کو قرآن وحدیث کے حوالے سے مفصل بیان کیا ہے تا کہ ایک طالب مولیٰ ان کے متعلق مکمل علم رکھنے کے بعد ان سے بچاؤ کے لیے کوشش کرے اور ان بیماریوں سے نجات کا عمل تزکیہ نفس“ کہلاتا ہے۔ جس کے لیے مرشد کامل اکمل کی ضرورت ہوتی ہے جو اسم اللہ ذات کے ذکر اور تصور کے ذریعے طالب مولی کو ان بیماریوں سے شفا عطا کرتا ہے اور مشاہدہ حق تعالیٰ کے قابل بناتا ہے۔ اپنے نفوس و قلوب کو روحانی امراض سے پاک کرنے کے خواہشمند طالبانِ مولیٰ کے لیے یہ کتاب مکمل رہنما ہے