Your cart is empty now.
گنج دین سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی نایاب تصنیت مبارکہ ہے جس میں آپ رحمتہ اللہ علیہ نے مرشد کامل اکمل کی اہمیت اور اس سے حاصل ہونے والے اسم الله ذات کے فیوض و برکات کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے ۔ دین کی حقیقت کو سمجھنے میں یہ کتاب اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
آپ رحمتہ اللہ علیہ اس کتاب کے متعلق خود فرماتے ہیں : " جو اس کتاب کو اپنے مطالعہ میں رکھے اور اس پر عمل بھی کرے وہ صاحب توفیق عارف باللہ بن جاتا ہے اور ہمیشہ پر نور مجلس محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حضوری سے مشرف رہتا ہے۔ تمام انبیا اور اولیا اللہ کی ارواح اس سے ملاقات کرتی ہیں اور ظاہر و باطن کی کوئی بھی چیز اس سے مخفی اور پوشیدہ نہیں رہتی۔
یہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے طریقہ کے مطابق اللہ کی عطا اور اس کے فیض و فضل کی بدولت طریق تحقیق سے لکھی گئی ہے ۔ یہ کتاب مبتدی و منتہی دونوں کو معرفت الہی میں کامل کر دیتی ہے۔ جو اسے پڑھتا ہے وہ عالم فاضل اور صاحب تفسیر بن جاتا ہے ۔