Your cart is empty now.
سِرالاسرار“ یعنی” رازوں کے راز سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی کی کتاب ہے جو اسرار الہی کا مجموعہ اور معرفت حق تعالیٰ کے اسرار سے لبریز ہے۔ اس کتاب میں فقر کی حقیقی تعلیمات کو بیان کیا گیا ہے۔
سیدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہُ نے اپنی اس تصنیف مبارکہ میں کل چوبیں (24) فصلیں تحریر فرمائی ہیں جن میں 110 سے زائد موضوعات کو ہر دو ظاہری و باطنی پہلوؤں سے بیان فرمایا ہے۔ انداز تحریر انتہائی مختصر مگر جامع ہے۔ ایک طالب مولی کو راہِ فقر ( راه معرفت و وصال الہی ) میں پیش آنے والے ہر مقام اور گمراہ کرنے والی ہر مشکل اور اس کے حل کو اس کتاب میں بیان فرمایا گیا ہے