Your cart is empty now.
حقیقت اسم اللہ ذات کتاب ہدایت ہے جسے پڑھ کر راہ معرفت الہی کے بیشمار سالکین اپنی منزل تک پہنچے ہیں ۔ ” حقیقت اسم اللہ ذات کے مصنف سلسلہ سروری قادری کے موجودہ شیخ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اللہ تعالیٰ کے ذاتی نام اسم اللہ ذات جسے اسم ذات یا اسم اعظم بھی کہتے ہیں کے فضائل، ثمرات ، تجلیات اور اثرات کو قرآن وحدیث سے مکمل وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے
اور فقر و تصوف کی تاریخ میں اسمِ اللہ ذات کے ذکر و تصور کی برکت سے اللہ تعالیٰ کے قرب و وصال تک پہنچنے والے صحابہ کرام اور اولیا کاملین کی مستند رائے کو درج فرما کر اسم اللہ ذات کی حقیقت کو واضح کر دیا ہے۔ کتاب ”حقیقت اسم اللہ ذات اپنی نوعیت کی ایک جامع کتاب ہے جس کا خلوص نیت سے مطالعہ طالب حق پر علم باطن اور معرفت الہی کی راہوں کو کھول دیتا ہے اور راہ قرب و وصالِ الہی اس کے لیے آسان اور قابلِ فہم ہو جاتی ہے۔