Your cart is empty now.
امیر الکونین مشہور صوفی بزرگ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی تصنیف مبارکہ ہے ۔ یوں تو آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی ہر تصنیف میں اسم اللہ ذات کے ذکر و تصور اور مرشد کامل اکمل کی صحبت سے دیدار حق تعالیٰ اور مجلس محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حصول کے متعلق تفصیلاً بیان فرمایا ہے لیکن امیر الکونین خاص طور پر قرب و حضور حق اور معرفت و وصال الہی کے مراتب بیان کرتی ہے۔ اللہ کے قرب و دیدار کی حضوری کے یہ مراتب صرف اس مرشد کامل اکمل کی نظر کرم سے ہی ممکن ہیں جس کی شان امیر الکونین ہو۔
اس کتاب میں حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ نے مرشد کامل اکمل کے بلند مقام و مرتبہِ احدیت ، اس کی کونین پر حکمرانی اور تصرف کے مراتب کو مفصل بیان فرمایا ہے۔ امیر الکونین کی شان کے حامل مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی نگاہ پُر تاثیر کے فیضان کی بدولت امیر الکونین کا جامع اور آسان فہم ترجمہ پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے قارئین اللہ کے قرب و دیدار اور وصال کے مراتب اور مرشد کامل اکمل کے مرتبہ امیر الکونین کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں اور اپنے قلب و باطن کو منور کر سکتے ہیں۔