Your cart is empty now.
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے دین محمدی کو از سر نو حیات بخشی ہے۔ راہ تصوف میں آپ کی تعلیمات 24 کتب کی صورت میں امت محمدیہ کے لئے مینارہ نور ثابت ہوئیں۔ آپ کی خدمات دین آپ کے مجدد ہونے پر مہر تصدیق ثبت کرتی ہیں۔ آپ کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالی اپنی مخلوق کی بھلائی کے لئے فقرا کاملین کو آج بھی دنیا میں بھیجتا ہے۔
سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے لاکھوں لوگوں کے قلوب کو علم لدنی کے نور سے منور فرمایا اور معراج انسانی کا راستہ دکھایا کیونکہ وہاں تک پہنچنا ہی حقیقی سنت نبوی ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے مسلمانوں کو چلہ کشی و ریاضت کی مشکلات سے نکال کر فقر محمدی پر گامزن کیا۔ اسم اعظم کے ذریعے فیض الٰہی کو ایسے تقسیم کیا کہ کوئی بھی طلب الہی رکھنے والا پیاسا نہ رہا، جس کا ثبوت اس کتاب میں موجود کثیر تعداد میں طالبانِ مولی کی گواہیاں ہیں ۔