Your cart is empty now.
Zaberdast
"Really great book"
Overall rating: 5.0 / 5 from 23 reviews.
Review topics: [].
"Really great book"
"Is say behtreen kitab me nay kabhi ny parhi"
"I have read this book and find it a best of all times. Truly an encyclopedia of trachings of Sultan ul Arifeen Hazrat Sakhi Sultan Bahoo."
"It has all the topics and details one must know in spiritual journey. This book is the key for the seekers and it is the book of this century."
"یہ کتاب قاری کو ہزاروں کتب کے مطالعہ سے بے نیاز کر دیتی ہے۔ This is worth Reading Book.. A treasure for Divine seekers"
"I just love this book. It makes everything about Islam and hadees so simple to understand and follow."
"This book is Encyclopedia of Faqr and treasure for Divine Lovers..."
"MashaAllah this is very informative book on the teachings of Sufism.💯"
"So grateful to have found such authentic books on Faqr and Sufism."
"Best book for the Seekers of Divine Lovers ❤️"
سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ نے فقر پر ایک سو چالیس کتب تصنیف فرمائیں۔ ایک دیوان فارسی اور ابیات باھو ( پنجابی ) کے علاوہ تمام کتب فارسی نثر میں ہیں۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تمام کتب طالبان مولی کے لیے صراط مستقیم ہیں اور طالبان مولی کے لیے راہ فقر میں عملی راہنمائی کے لیے تحریر کی گئی ہیں۔
سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کا اسلوب نثر عارفانہ ہے اور عارف کی تحریر میں ایک پہلو اخفا کا بھی ہوتا ہے تا کہ اسرار البہی نا اہلوں پر ظاہر نہ ہوں۔ اس لیے حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کسی ایک کتاب میں فقر کے کسی ایک موضوع کو لے کر اس کے تمام پہلوؤں کا مکمل اور بیک وقت احاطہ نہیں کرتے ۔ وہ یہ مناسب نہیں سمجھتے کہ کسی ایک کتاب یا جگہ پر ایک ہی موضوع پر مکمل روشنی ڈالیں اور اس موضوع پر ابتدا سے انتہا تک اظہار خیال کریں اس لیے جتنا مناسب سمجھتے ہیں وہ اس موضوع پر اظہار خیال کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں اور کسی دوسری کتاب یا جگہ پر اس موضوع پر اظہار خیال فرماتے ہیں اس لیے آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کو سمجھنے کے لیے اوران پر عملی طور پر عمل کرنے کے لیے آپ رحمتہ اللہ عیہ کی تمام کتب کو روح میں اتارنے کی ضرورت ہے۔
زمانه اتنا تیز رفتار ہے کہ آج کے دور میں انسان کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ تمام کتب کا مطالعہ کرے اور پھر ان کو سمجھنے کی کوشش کرے۔ اس لیے
شمس الفقرا میں حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی تمام تعلیمات کو موضوعات کے لحاظ سے راہ سلوک کے مطابق جمع کر دیا گیا ہے اور قرآن وحدیث اور دیگر عارفین اور فقرا کاملین کی تعلیمات سے موازنہ کر کے ثابت کیا گیا ہے کہ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات قرآن وحدیث کے عین مطابق ہیں اور مشاہدہ حق کے لیے آپ رحمتہ اللہ علیہ کے راہ سلوک کا اس زمانہ میں کوئی ثانی نہیں ۔
شمس الفقرا آپ کو فقر اور تصوف کی ہزاروں کتب کے مطالعہ سے بے نیاز کر دے گی اور طالبان مولی کے لیے راہنما ثابت ہوگی۔
شمس الفقرا کا انگلش ترجمہ Sufism - The Soul of Islam کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔
یادر ہے شمس الفقر ا طالبان مولی کے لیے مرتب کی گئی ہے جو راہ فقر پر چلنا چاہتے ہیں۔ یہ کتاب علمی راہنمائی کے لیے ہے تا کہ طالبانِ مولی اس کے مطالعہ کے بعد عملی طور پر راہ فقر اختیار کرسکیں۔