Your cart is empty now.
یہ کتاب آپ رحمتہ اللہ علیہ کی دیگر کتابوں کے مقابلہ میں بہت کم دستیاب ہے۔ اس کتاب میں پیش کیے جانے والے فارسی متن اور ترجمے کا مقصد قارئین کو حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی اصل تعلیمات فقر سے روشناس کروانا ہے۔ اس مختصر کتاب میں آپ رحمتہ اللہ علیہ نے ذکر و تصور اسم الله ذات تصور اسم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، معرفت حق تعالیٰ تک رسائی ، علم دعوت کا طریقہ کار، مراقبہ و مکاشفہ کی اہمیت اور کامل و ناقص مرشد کی پہچان جیسے اہم موضوعات کو اپنی الہامی واردات غیبی کے ذریعے طالبان مولی کے لیے بطور تلقین قلمبند فرمایا ہے۔
قرب دیدار سلطان العارفین برہان الواصلین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی عظیم کتاب ہے۔ یہ توحید کی کنجی ، اسرار الہی کا مجموعہ اور دیدار الہی تک پہنچنے کا وسیلہ ہے۔ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ اس کتاب کے بارے میں فرماتے ہیں :