Your cart is empty now.
عین العارفین کتاب میں حضرت سخی سلطان باھو نے طالبان مولی اور سالکین راہ حق کی راہنمائی کے لیے جو تعلیمات بیان کی ہیں بلاشبہ وہ انہیں ایسی بصیرت اور آنکھ عطا کرتی ہیں جس کی مدد سے وہ اللہ کی معرفت اور دیدار حاصل کرتے ہیں کیونکہ عین العارفین کا لفظی مفہوم ہے
عارفین کی آنکھ۔ عین العارفین سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی نایاب کتابوں میں سے ایک ہے جس کا ترجمہ فی الوقت مارکیٹ میں دستیاب نہیں ۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز نے بہت ہی آسان فہم اور بہترین ترجمہ شائع کیا ہے جس کا مطالعہ یقینا طالبانِ مولی کو نور بصیرت عطا کرے گا۔