Your cart is empty now.
فقراء کی عظمت و فضیلت کا شاہکار محکم الفقرا سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی ایک منفرد تصنیف ہے، جس میں آپ نے فقراء کے اوصاف، عظمت اور فضائل کو نہایت تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔ اس کتاب میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث مبارکہ کی روشنی میں فقراء کی شان بیان کی گئی ہے۔ طالبانِ مولیٰ کے لیے یہ کتاب اسم اللہ ذات کے تصور، مرشد کامل اکمل کی صحبت اور علمِ دعوت کے حصول کا ایک مکمل رہنما ہے۔ راہِ فقر پر گامزن ہونے والوں کے لیے یہ ایک لازمی مطالعہ ہے۔
اسرارِ الٰہی سے آشنائی کا ذریعہ محبت الاسرار، جو کہ "طرفتہ العین" کے نام سے بھی معروف ہے، حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی ایک عظیم تصنیف ہے۔ اس کتاب میں راہِ فقر کے انتہائی مقامات اور اسرارِ وحدت بیان کیے گئے ہیں۔ نفس کے تزکیہ، قلب کے تصفیہ، ذکر پاسِ انفاس کی مشق اور حبِ دنیا سے نجات کے ذریعے کس طرح عشقِ حقیقی کی لازوال نعمت حاصل کی جا سکتی ہے، یہ سب اس کتاب کا خاص موضوع ہے۔ اس کے مطالعہ سے طالبِ مولیٰ پر اسرارِ الٰہی پلک جھپکتے ہی منکشف ہو جاتے ہیں۔
قرب و وصالِ الٰہی کی منازل امیر الکونین معرفت و وصالِ الٰہی کے مراتب بیان کرنے والی ایک بے مثال کتاب ہے۔ اس کتاب میں مرشدِ کامل اکمل کے مقام و مرتبہِ احدیت، کونین پر ان کی حکمرانی اور تصرف کے مراتب کو مفصل بیان کیا گیا ہے۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِ نگرانی اس کا جامع اور آسان فہم ترجمہ قارئین کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاکہ وہ اللہ کے قرب و دیدار کے مراتب کو سمجھ کر اپنے قلب و باطن کو منور کر سکیں۔
جامع الجمعیت: معرفتِ الہٰی کا خزینہ اسرارِ قادری حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی مایہ ناز تصنیف ہے جسے "جامع الجمعیت" کا خطاب دیا گیا ہے۔ یہ کتاب ظاہری رسم و رواج سے ہٹ کر ذاتِ حق سے حاصل ہونے والے "علمِ لدنی" پر مبنی ہے۔ اس میں معرفتِ الہٰی، مجلسِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حضوری اور قرب و وصال کے عظیم اسرار موجود ہیں۔ طالبِ مولیٰ کے لیے حقیقت کے تمام دروازے کھولنے اور معرفت کے اعلیٰ مقامات تک پہنچنے کے لیے یہ ایک مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔