Your cart is empty now.
سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور دورِ حاضر کے انسانِ کامل، سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس، معرفتِ الہیٰ اور تزکیہ نفس کے وہ روشن مینار ہیں جن کی نگاہِ فیض سے زنگ آلود قلوب نورِ حق سے منور ہو رہے ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس کی ذاتِ گرامی طالبانِ مولیٰ کے لیے سراپا رحمت و ہدایت ہے، جو بشری کمزوریوں سے قطع نظر ہر طالب کو اس کی طلب سے بڑھ کر نوازتے ہیں اور انہیں محبوبِ حقیقی کی حقیقت سے آشنا فرماتے ہیں۔
ہماری ویب سائٹ پر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی تعلیمات اور ان کی شانِ اقدس پر مبنی خصوصی کتب دستیاب ہیں، جو راہِ حق کے متلاشی افراد کے لیے مشعلِ راہ ہیں:
کلامِ درشان سلطان العاشقین: یہ کتاب ان طالبانِ مولیٰ کے جذباتی اور روحانی اظہار کا مجموعہ ہے جنہوں نے حضور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی صحبت میں بیٹھ کر عشقِ حقیقی کی دولت پائی۔ اس میں آپ کی ذات اور آپ کے حسن و جمال کو شاعری کے حسین پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔
سلطان العاشقین کے اوصاف و احوال: یہ کتاب آپ کے ان مقربین کے احوال پر مبنی ہے جو آپ کی صحبت، علمِ لدنی اور نگاہِ معرفت سے فیضیاب ہوئے۔ یہ کتاب طالب کے مردہ دل کو علمِ باطن سے زندہ کرنے اور قلب پر سکینہ کے نزول کا ذریعہ ہے۔
تعلیماتِ سلطان العاشقین: یہ کتاب آپ کے آفاقی اقوال کا مجموعہ ہے جو دینِ اسلام کے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تجدید کرتی ہے۔ یہ کتاب آپ کی معاشی، سماجی، اور دینی حکمتوں کا نچوڑ ہے، جو ہر ظاہری و باطنی معاملے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔