Your cart is empty now.
اللہ تعالی نے اپنی پہچان کے لیے انسان کو پیدا کیا اور پہچان دیدار سے ہی ممکن ہے۔ اس دنیا میں دیدار الہی سے بڑھ کر کوئی اور نعمت نہیں اور نہ ہی کسی دوسری چیز سے ایسی لذت حاصل ہوتی ہے جو دیدار الہی کا خاصہ ہے۔ جس نے اس دنیا میں دیدار نہ کیا اسے آخرت میں بھی دیدار الہی نصیب نہ ہوگا ۔ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی تصنیف مبارکہ دیدار بخش ( خورد ) میں نفس کی فنا سے اللہ کے دیدار اور قرب کے احوال کو بہت ہی خوبصورت انداز میں بیان فرمایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سلسلہ قادریہ کے فنافی اللہ بقا باللہ عارف کے مراتب کا تذکرہ بھی اس کتاب کی زینت ہے۔ اللہ کے دیدار، انتہائی قرب اور وصال کے خواہشمند طالبان مولی کے لیے یہ کتاب ایک بہترین تحفہ ہے۔