Your cart is empty now.
مفتاح العارفین کا لفظی مفہوم ہے عارفین کی کلید۔ اس کتاب میں حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ نے مختصر پیرایہ میں اسرار باطن کو یوں بیان فرمایا ہے گویا دریا کوزے میں بند کر دیا ہو۔
مرشد کامل کی عطا سے علم دعوت کے ذریعے فقرائے کاملین سے فیض کا حصول، مرشد کامل کی نگاہ سے تزکیہ نفس مجلس محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حضوری اور اسکے احوال، اسم اللہ ذات کے ذکر و تصور کے فیوض و برکات اور مراتب باطن کی طے سے یگانگت حق تعالیٰ ، مرشد کی تربیت سے ظاہری و باطنی تقوی کا حصول اور دیگر بیشمار موضوعات اس کتاب کی جامعیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس کتاب میں بیان کردہ تعلیمات طالبانِ مولیٰ کے لیے باطن کا در کھولنے والی کلید ہیں جو اسرار الہیہ منکشف کرتی ہیں۔