Your cart is empty now.
حضرت سخی سلطان باھو عارفین کے سلطان ہیں۔ آپ نے سلسلہ قادری کو سروری قادری کے نام سے منظم کیا اور سلسلہ کی ترویج کے لیے 140 کتب تصنیف فرمائیں۔ آپ کے معتقدین دنیا بھر میں موجود ہیں۔ بیشتر سوانح نگاروں نے آپ کی حیات پر تحقیق کی ہے مگر اس کے باوجود آپ کی حیات کے اکثر گوشے عوام الناس کی نظر سے مخفی رہے ہیں۔ زیر نظر کتاب ”سلطان باھو آپ کی حیات مبارکہ پر ایک مکمل تحقیقی تصنیف ہے
جو کہ آپ کی امانت فقر کے حقیقی و روحانی وارث اور سلسلہ سروری قادری کے موجودہ شیخ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے تصنیف فرمائی ہے۔ اس کتاب میں حضرت سخی سلطان باھو کی حیات مبارکہ کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ حضرت سخی سلطان باھو کے محبین ، سالکین راہِ حق اور اہلِ تحقیق حضرات کے لیے یہ کتاب نادر و نایاب تحفہ ہے۔
Read OnlineDownload Now