Your cart is empty now.
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی بلند شان اور فضیلت محتاج بیان نہیں ہے۔ آپ خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہرا رضی اللہ عنہا اور باب العلم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بیٹے ہیں ۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے آپ کے متعلق فرمایا حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔
لیکن حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کے محض پچاس سال بعد ہی حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کی آل و اصحاب کو انتہائی بے دردی سے میدان کربلا میں شہید کر دیا گیا لیکن اس عظیم شہادت کے پیچھے جو حقائق ہیں ان سے لا علم لوگ اسے حکومت کے لیے دو شہزادوں کی جنگ قرار دیتے ہیں جو کہ نہایت افسوس کی بات ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ امام العارفین، عارف باللہ اور انسانِ کامل تھے اور انسانِ کامل شریعت سے بے بہرہ نفس پرست، بد کار اور دنیادار انسان کی بیعت نہیں کر سکتا۔ زیر نظر کتاب میں سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے واقعہ کربلا کے اصل حقائق کو نہایت خوبصورت انداز میں تحریر فرمایا ہے تا کہ یزید کے سیاہ کارناموں سے عوام الناس نہ صرف روشناس ہو سکیں بلکہ دور حاضر میں یزیدی نظریات رکھنے والے لوگوں سے بھی بچ سکیں۔