Your cart is empty now.
فقر و تصوف کی چودہ سو سالہ تاریخ میں ایک بھی ایسی مثال پیش کرنے سے قاصر ہیں کہ کوئی ولی کامل یا طالب مولی بغیر مرشد کامل اکمل کی رہنمائی واطاعت کے معرفت الہی اور قرب و وصال الہی تک پہنچا ہو۔ مسلمانوں کے ظاہری زوال کے بعد اسلام کو روحانی طور پر کمزور کرنے کے لیے اس کی روحانی اقدار پر بڑے منظم انداز میں فکری و علمی حملے ہوئے جس کے نتیجے میں دورِ حاضر میں مسلمانوں کی اکثریت راہِ معرفت الٰہی کی اساس "مرشد کامل اکمل کی اہمیت و ضرورت کی مخالفت کرتی نظر آتی ہے۔
کتاب "مرشد کامل اکمل سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ شیخ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیف مبارکہ ہے جس میں آپ مدظلہ الاقدس نے مرشد کامل اکمل کی ضرورت واہمیت کو قرآن وحدیث امامین شریعت، محدثین اور اولیاء کاملین کی تعلیمات کی روشنی میں جامع انداز میں بیان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں وسیلہ اور بیعت کی شرعی حیثیت مرشد کامل اکمل کا انداز تربیت، تلاش مرشد، مرشد کامل اکمل سے حاصل ہونے والے مطالب اور مرشد ناقص کی حیلہ سازیوں ، مکاریوں اور دھوکہ دہی کی مختلف صورتوں کو بھی واضح انداز میں بیان کر دیا ہے کہ مرشد کامل اکمل کے متلاشیوں کے لیے انتخاب مرشد سہل اور آسان ہو گیا ہے۔
Read OnlineDownload Now