Your cart is empty now.
اہل بیت رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالی نے ہر قسم کے رجس سے پاک و طاہر فرمادیا ہے اور وہ سفینہ نوح علیہ السلام کی مانند ہیں جو ان سے وابستہ ہو ا فلاح پا گیا۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ستاروں کی مانند ہیں جو کسی ایک ستارہ سے وابستہ ہو اصراط مستقیم پا گیا زمانہ قدیم میں لوگ ستاروں کی مدد سے راستہ تلاش کیا کرتے تھے
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا اشارہ مبارک بھی اسی طرف ہے۔ اللہ تعالی نے بعض کو بعض پر فضیلت عطا فرمائی ہے قرآن پاک کی رو سے یہ بات یاد رکھیں کہ جس نے بھی حالت ایمان میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا وہ جنتی ہے اور اللہ اس سے راضی ہے۔