Your cart is empty now.
اورنگ شاہی سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی بہت ہی جامع تصنیف ہے جو آپ نے اورنگ زیب عالمگیر سے دہلی میں ملاقات کے بعد اس کی فرمائش پر تحریر فرمائی ۔ اپنی اس تصنیف کے متعلق آپ فرماتے ہیں: یہ رسالہ اسم و مسمٰی کے معمہ کو حل کرنے کے لیے قطب المعظم بھی ہے اور علما و فقراء و اولیا کے لیے کوئی بھی۔ یہ تمام علوم کا سمندر ہے اور کونین پر ایسا تصرف رکھتا ہے
کہ جس طرح سنگ پارس لوہے اور تانبے کو سرخ سونے میں بدل دیتا ہے، یہ طالب کاذب کو طالب صادق بنا کر حضوری میں پہنچا دیتا ہے۔ جو کوئی اس رسالہ کو صدق دل سے ) مکمل پڑھ لے گا تو اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے اسم کی برکت سے اس کی طلب پوری فرما کر اسے دنیا و آخرت میں لایحتاج کر دے گا۔ اس کا مطالعہ صرف ضروری ہی نہیں بلکہ فرض عین ہے کیونکہ اس سے مجلس محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حضوری نصیب ہوتی ہے ۔