Your cart is empty now.
سلطان العارفین حضرت کی سلطان باھُو ؒ نے فقر پر ایک سو چالیس کتب تصنیف فرمائیں۔ ایک دیوان فارسی اور ابیات باھُو (پنجابی) کے علاوہ تمام کتب فارسی نثر میں ہیں۔ آپؒ کی تمام کتب طالبان مولی کے لیے صراط مستقیم ہیں اور طالبان مولی کے لیے، راہِ فقر میں عملی راہ نمائی کے لیے تحریرکی گئی ہیں۔ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو ؒ کا اسلوب نثر عارفانہ ہے اور عارف کی تحریر میں ایک پہلو اخفا کا بھی ہوتا ہے تا کہ اسرار الہی نا اہلوں پر ظاہر نہ ہو ۔ اس لیے حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی ایک کتاب میں فقر کے کسی ایک موضوع کو لے کر اس کے تمام پہلوؤں کا مکمل اور بیک وقت احاطہ نہیں کرتے ۔ وہ یہ مناسب نہیں سمجھتے کہ کسی ایک کتاب یا جگہ پر ایک ہی موضوع پر مکمل روشنی ڈالیں اور اس موضوع پر ابتدا سے انتہا تک اظہار خیال کریں اس لیے جتنا مناسب سمجھتے ہیں وہ اس موضوع پر اظہار خیال کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں اور کسی دوسری کتاب یا جگہ پر اس موضوع پر اظہار خیال فرماتے ہیں اس لیے آپ رحمت اللہ علیہ کی تعلیمات کو سمجھنے کے لیے اور ان پر عملی طور پر عمل کرنے کے لیے آپؒ کی تمام کتب کو روح میں اتارنے کی ضرورت ہے۔ زمانہ اتنا تیز رفتار ہے کہ آج کے دور میں انسان کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ تمام کتب کا مطالعہ کرے اور پھر ان کو سمجھنے کی کوشش کرے۔ اس لیے شمس الفقراء میں حضرت کی سلطان باھُو ؒ کی تمام تعلیمات کو موضوعات کے لحاظ سے راہ سلوک کے مطابق جمع کر دیا گیا ہے اور قرآن وحدیث اور دیگر عارفین اور فقراء کاملین کی تعلیمات سے موازنہ کر کے ثابت کیا گیا ہے کہ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات قرآن وحدیث کے عین مطابق ہیں اور مشاہد ہ حق کے لیے آپ رحمتہ اللہ علیہ کے راہ سلوک کا اس زمانہ میں کوئی ثانی نہیں
دفتر فس افتقر فقر اور تصوف کا انسائیکلو پیڈیا ہے۔ 3
. شمس الفقرا آپ کو تصوف کی ہزاروں کتب کے مطالعہ سے بے نیاز کردے گی
شمس الفقرا فقر و تصوف کا انسائیکلوپیڈیا ہے
شمس الفقرا کاانگلش ترجمہ
Sufism - The Soul of Islam
کے نام سے شائع ہو چکا ہے
کتاب کی خصوصیات
یہ کتاب ہر اُس شخص کے لیے ایک قیمتی خزانہ ہے جو فقر، تصوف، معرفتِ الٰہی اور قربِ حق کی حقیقی راہ کو سمجھنا چاہتا ہے۔