Your cart is empty now.
تزکیہ نفس سے مراد نفس کو امراض نفس اور خواہشات نفس سے اس طرح پاک کرنا ہے جس طرح حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی نگاہ کاملہ سے صحابہ کرام کے نفوس کو پاک کیا۔ قرآن وحدیث اور دیگر کتب کے مطالعہ سے علم تزکیہ تو حاصل کیا جاسکتا ہے مگر حالت تزکیہ نہیں۔ حالت تزکیہ کے حصول کے لیے مرشد کامل اکمل کی ضرورت ہے اور مرشد بھی وہ جو حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے طریقہ کے عین مطابق نفس کا تزکیہ کر کے انسان کو خواہشات نفسانی اور امراض نفس سے پاک کرے اور قرب حق کی منازل طے کرائے۔