Your cart is empty now.
مجد د دوراں، امام الوقت، سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس دور حاضر کے انسان کامل اور سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام ہیں۔ دنیائے فقر و تصوف میں آپ کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں اور آپ کی شان تسلیم شدہ ہے۔ آپ کی سب سے بڑی خدمت دین اسلام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے اس کی تجدید کرنا اور اس کی روح کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زبان حق ترجمان سے نکلا ہوا ہر ہر لفظ حکمت سے بھر پور، نور سے معمور، ہر طالب حق کے حال کے عین مطابق اور ہر ظاہری و باطنی معاملے کے لیے گرہ کشا ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس کے اقوال آفاقی ہیں جو کسی بھی دور کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ان پر قابلِ اطلاق ہیں خواہ وہ معاشی معاملات ہوں یا معاشرتی ، دینی ہوں یا سماجی ، سیاسی ہوں یا عوامی ۔ یہ کتاب آپ کی تعلیمات کا مجموعہ اور خلاصہ ہے جس کا ہر لفظ آپ کے اللہ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے دین سے عشق کا آئینہ دار ہے اور اس دین کے لیے آپ کی فکر کا ثبوت ہے کہ کس طرح آپ دن رات اس کی سر بلندی اور اشاعت کے لیے کوشاں ہیں۔