Your cart is empty now.
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے اوصاف و احوال مقربین کے ہیں جن کو بیان کرنا ممکن نہیں ۔ آپ کا قلب علم لدنی سے معمور ہے جس کی سماعت خاص و عام کے لیے موجب ہدایت ہے ۔ آپ اپنے مخلص مریدین کو علم و حکمت سے نوازتے ہیں۔ آپ کی نگاہ باعث معرفت و بینائی ہے، جس سے طالب اس نور کی طرف راہ پاتا ہے جو ازلی ہے اور خاص الخاص نور محمدی ہے۔ جس پر نفس غالب ہو اور شیطان وسوسوں کے ذریعے حاوی ہو، وہ ضرور بالضر ور صدق و خلوص سے آپ کی صحبت میں آئے تو اس سے نجات پائے گا۔ اس طرح آپ طالب کے مردہ دل کو علم باطن سے زندہ کرتے ہیں، جس سے اس کے قلب پر اللہ سکینہ نازل فرماتا ہے