Your cart is empty now.
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سلسلہ سروری قادری کے موجود امام اور شیخ کامل ہیں جو اپنی نگاہ کامل سے زنگ آلود قلوب کو نور حق سے منور کر کے طالبانِ مولیٰ کے نفوس کا تزکیہ فرما رہے ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس بشری کمزوریوں اور خامیوں کو نظر انداز فرما کر ہر طالب کو اس کی طلب سے بڑھ کر نوازتے ہیں اور سب سے بڑھ کر معرفتِ الہی سے سرفراز فرماتے ہیں جس سے طالبانِ مولی محبوب حقیقی کی حقیقت سے آشنا ہو جاتے ہیں۔ محبوب کے حسن اور اس کی ذات سے عشق کو بیان کرنے کے لیے عاشقوں کی بہت سی تعداد نثر جبکہ اکثر عاشق شاعری کا انداز اختیار کرتے ہیں تا کہ محبوب کی شان اور اداؤں کو خوبصورت الفاظ کے پیراہن میں تحریر کیا جا سک
ے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی صحبت سے مستفید ہونے اور عشق حقیقی کی دولت پانے والے چند طالبانِ مولیٰ جنہیں اس مقدس بارگاہ سے شاعری کی صلاحیت عطا ہوئی اور جنہوں نے آپ کی ذات کو نہ صرف ایک منفرد نظر سے دیکھا و محسوس کیا بلکہ آپ کی شان و عظمت کو سمجھا اور اس حسن و جمال اور عظمت و کمال کو الفاظ کا روپ دے کر اور معرفت کے موتیوں سے مزین کر کے شاعری کی صورت میں رقم کر دیا جسے ” کلام درشان سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے نام سے شائع کیا جا رہا ہے۔ طالبانِ مولی اور راہ حق کے متلاشی افراد کے لیے یہ کلام رہنما ثابت ہوگا