Your cart is empty now.
خلفائے راشدین ماہتاب ہدایت آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روشن ستارے ہیں جن کے ادوار اُمت مسلمہ کے سنہری اور بہترین ادوار ہیں۔ حضرت ابوبکر صدیق ، حضرت عمر فاروق ، حضرت عثمان غنی ، حضرت علی اور حضرت امام حسن رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین محبوبان محبوب خدا ہیں ۔ آپ کی شان بے مثال ہے اور اپنے آقا پاک کے لائے ہوئے دین اسلام کو دنیا میں استحکام عطا کرنے اور پھیلانے کے لیے آپ سب کی جدوجہد شاندار اور بے مثال ہے۔ خلفائے راشدین نے اس دنیا کو ایک فلاحی ریاست کا نہ صرف پہلی بار تصور دیا بلکہ اس کو بہترین صورت میں قائم کر کے بھی دکھایا۔ آج بھی یورپ اور سیکنڈینیوین ممالک میں حضرت عمر حطاب کے وضع کردہ قوانین لاگو ہیں اور تمام دنیا میں رائج فلاحی ریاستیں ان خلفائے راشدین کی قائم کردہ اسلامی ریاست سے متاثر ہو کر ہی قائم کی گئی ہیں۔