Your cart is empty now.
تیغ برہنہ میں سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ نے سلسلہ سروری قادری کی شان فضیلت اور سروری قادری طالب و مرشد کے مراتب کو بہت ہی واضح الفاظ میں بیان فرمایا ہے۔ گویا اس کتاب میں بیان کردہ راہِ فقر کے نکات اور معرفت الہی کے اسرار تیغ برہنہ کی مثل ہیں جو طالب کے سرکش نفس کو اسم اللہ ذات کی تلوار سے قتل کر کے اُسے حضور حق میں پہنچا دیتے ہیں۔
اس کتاب کے مطالعہ سے طالب صادق پر علم لدنی منکشف ہو جاتا ہے اور مرشد کامل اکمل کے عظیم الشان مراتب اور اس کی عظمت طالب پر واضح ہو جاتی ہے۔ طالب اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہو جاتا ہے کہ مرشد کامل اکمل کے بغیر نفس کا تزکیہ مکن نہیں اور نہ ہی طالب مجلس محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دائمی حضوری اور دیدار الہی سے مشرف ہو سکتا ہے۔