Your cart is empty now.
الرسالة الغوثیہ سيدنا غوث الاعظم غوث حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی وہ تصنیف مبارکہ ہے جس میں آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی باطنی معراج کے دوران اللہ تعالیٰ سے ہونے والی گفتگو اور سوال و جواب کو تحریر فرمایا۔ الرسالة الغوثیہ اللہ اور اس کے محبوب سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے درمیان ایسی راز دارانہ گفتگو ہے جو عرفانِ الہی کے طالبوں کے لیے نہایت لطیف اسرار سے پردے اٹھاتی ہے۔ ظاہری نظر سے پڑھنے والوں کے لیے یہ صرف الفاظ کا مجموعہ ہے لیکن راہِ فقر پر اخلاص اور ذوق وشوق سے چلنے والوں کے لیے یہ فقر کا تمام نصاب اور اسرار الہی کا سمندر ہے ۔ اس سمندر میں اترنے والوں میں سے ہر ایک کے لیے اس میں بے شمار فیض کے موتی پنہاں ہیں عشق حقیقی کے رموز اور طور طریق ، دیدار الہی کی منزل تک پہنچنے والے راستہ کے تمام نشیب و فراز کی تفصیل ، منازل عرفان کو طے کرنے کے تمام اصول و ضوابط اور وصالِ الٰہی فنافی اللہ بقا باللہ کے تمام لوازمات اس مختصر رسالے میں یوں بیان کر دیئے گئے ہیں گویا سمندر کو کوزے میں بند کر دیا گیا ہو۔ الرسالة الغوثیہ کی شرح طالبانِ مولیٰ کے لیے راہِ فقر کے اسرار و رموز سمجھنے میں بے حد معاون ثابت ہوگی ۔ انشاء اللہ