Your cart is empty now.
محبت الاسرار سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی وہ تصنیف مبارکہ ہے جو طرفتہ العین“ کے نام سے بھی معروف ہے۔اس کتاب میں حضرت سخی سلطان باھو نے راہِ فقر کے انتہائی مقام وحدت کے وہ اسرار بیان فرمائے ہیں جن تک رسائی نفس کے تزکیہ اور قلب کے تصفیہ سے ہوتی ہے جو فقیر کامل کی صحبت، اس سے حاصل کیے گئے ذکر پاس انفاس کی مشق اور حب دنیا سے نجات سے ہی ممکن ہے۔ جس کے بعد عشق حقیقی کی وہ لازوال نعمت حاصل ہوتی ہے کہ طالب کے دل پر اسرار الٰہی طرفتہ العین ( پلک جھپکنے) میں منکشف ہو جاتے ہیں اور وہ راز حقیقت سے آشنا ہو جاتا ہے