Your cart is empty now.
توحید ارکانِ اسلام میں سے اولین اور اہم ترین رکن ہے۔ توحید کے زبانی اقرار اور تصدیق بالقلب کے بغیر کوئی بھی شخص حقیقی مسلمان و مومن نہیں ہو سکتا۔ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ نے کلید التوحید (خورد) میں توحید کے اسرار کو بہت ہی جامع انداز میں بیان کیا ہے ۔
اس کتاب کے مطالعہ سے صادق طالب مولیٰ پر توحید کے اسرار اور مجلسِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احوال منکشف ہو جاتے ہیں اور اس کے لیے راہِ فقر کے اصول سمجھنا اور راہِ سلوک کی منازل طے کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔