{"product_id":"تجدیدِ-دینِ-محمدی-تعلیماتِ-سلطان-العاشقین","title":"تجدیدِ دینِ محمدی: تعلیماتِ سلطان العاشقین","description":"\u003cp\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 19px;\"\u003e\n\nسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے دین محمدی کو از سر نو حیات بخشی ہے۔ راہ تصوف میں آپ کی تعلیمات 24 کتب کی صورت میں امت محمدیہ کے لئے مینارہ نور ثابت ہوئیں۔ آپ کی خدمات دین آپ کے مجدد ہونے پر مہر تصدیق ثبت کرتی ہیں۔ آپ کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالی اپنی مخلوق کی بھلائی کے لئے فقرا کاملین کو آج بھی دنیا میں بھیجتا ہے۔\n سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے لاکھوں لوگوں کے قلوب کو علم لدنی کے نور سے منور فرمایا اور معراج انسانی کا راستہ دکھایا کیونکہ وہاں تک پہنچنا ہی حقیقی سنت نبوی ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے مسلمانوں کو چلہ کشی و ریاضت کی مشکلات سے نکال کر فقر محمدی پر گامزن کیا۔ اسم اعظم کے ذریعے فیض الٰہی کو ایسے تقسیم کیا کہ کوئی بھی طلب الہی رکھنے والا پیاسا نہ رہا، جس کا ثبوت اس کتاب میں موجود کثیر تعداد میں طالبانِ مولی کی گواہیاں ہیں ۔\nصاحب امانت النبیه مشائخ سروری قادری فنافی اللہ بقا باللہ اور مقام حاصویت کے حامل انسان کامل اور امام وقت کے عہدے پر فائز ہوتے ہیں۔ ان کے کلام کا الہامی ہونا شک و شبہ سے بالا تر ہے۔ اس کلام میں وہ بیک وقت بحیثیت طالب مولی اپنے مرشد کامل کی شان بھی بیان کرتے ہیں اور بحیثیت مرشد کامل طالبان مولی کی رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ ان کا کلام ادبی چاشنی اور روحانی لذت کا حسین امتزاج ہونے کے ساتھ ساتھ معرفت الہی کا لازوال بحر بیکراں بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے جس سے طالبان مولی اور عارفین حق اپنے اپنے روحانی مقام کے مطابق فیض کے بیش بہا موتی اخذ کرتے ہیں۔ ترک خواہشات دنیا نفس و شیطان کے خلاف جہاد اور عشق حقیقی بصورت عشق مرشد کالافانی درس ان کے کلام کا خاصا اور روح ہے\nمجتبی آخر زمانی مشائخ سروری قادری کی سوانح حیات پر لکھی گئی اولین تصنیف ہے جس میں سلطان الفقر پنجم سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ سے لے کر سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ تک آنے والے امانت الہیہ کے حامل مشائخ سروری قادری کی کامل اور مکمل سوانح حیات موجود ہے۔  \n\n\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Sultan-ul-Faqr Publications","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":57749937717551,"sku":null,"price":3200.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0775\/1660\/3695\/files\/WhatsAppImage2026-04-25at9.55.19PM.jpg?v=1777963054","url":"https:\/\/www.sultan-ul-faqr-publications.com\/products\/%d8%aa%d8%ac%d8%af%db%8c%d8%af%d9%90-%d8%af%db%8c%d9%86%d9%90-%d9%85%d8%ad%d9%85%d8%af%db%8c-%d8%aa%d8%b9%d9%84%db%8c%d9%85%d8%a7%d8%aa%d9%90-%d8%b3%d9%84%d8%b7%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%84%d8%b9%d8%a7%d8%b4%d9%82%db%8c%d9%86","provider":"Sultan-ul-Faqr Publications","version":"1.0","type":"link"}